ہیکرز کا سائبر حملہ، یورپین یونین کا چوری شدہ ڈیٹا آن لائن جاری

image

یورپی یونین کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر ہونے والے بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں ہیکرز نے ای میلز، صارفین کے ڈیٹا اور اندرونی ریکارڈز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

یورپی یونین کی سائبر سیکیورٹی ٹیم CERT-EU کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے ایمازون ویب سروسز کے متاثرہ اکاؤنٹ کے ذریعے "Europa.eu" پلیٹ فارم سے تقریباً 92 جی بی کمپریسڈ ڈیٹا چرایا، جو مختلف یورپی اداروں کی ویب سائٹس اور خدمات کو ہوسٹ کرتا ہے۔

اس ڈیٹا لیک میں نام، ای میل ایڈریسز اور ای میلز کا مواد شامل ہے، جس سے ذاتی معلومات اور اندرونی مواصلات کے افشا ہونے پر شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے سے کم از کم 29 یورپی ادارے متاثر ہوئے ہیں اور کمیشن کے درجنوں اندرونی صارفین کا ڈیٹا بھی ہیکرز کے ہاتھ لگا ہے۔

یہ واردات "سپلائی چین" حملے کے ذریعے کی گئی، جس میں ہیکرز نے ایک اوپن سورس سیکیورٹی ٹول کو نشانہ بنا کر وہاں سے خفیہ API key حاصل کی، جس کی مدد سے وہ کلاؤڈ سسٹم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

چوری شدہ ڈیٹا ہیکنگ گروپ"شائنی ہنٹرز" نے آن لائن جاری کردیا ہے، جو ماضی میں بھی متعدد بڑے کارپوریٹ اور سرکاری ڈیٹا لیکس میں ملوث رہ چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US