وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ کے ارکان نے قومی سلامتی، سفارتی حکمت عملی اور قیادت کے کردار کو سراہا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکا-ایران مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اس کامیابی کے موقع پر یوم تشکر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام میں امن اور سفارتی تعلقات کے فروغ کا پیغام پہنچایا جاسکے۔