وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بدھ کی دوپہر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران نے جمعہ (10 اپریل) کو اسلام آباد میں تہران اور اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ 15 نکات میں سے کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا جبکہ امریکہ ایران کے ساتھ ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی پر بات چیت کر رہا ہے۔
- ایرانی صدر کی اسلام آباد میں 10 اپریل (جمعہ) کو ہونے والے تہران، واشنگٹن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
- سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کا پاکستان کی جانب سے مستقل معاہدے کے لیے ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعلان
- 15 نکات میں کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا، ایران کے ساتھ پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
- عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل و گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رحجان جبکہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کا آغاز ہونے کی رپورٹس
- یورپی رہنماؤں کا عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم اور پاکستان کی ’کامیاب ثالثی کوششوں‘ پر شکریہ
ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق: 15 نکات میں سے کئی پر اتفاق ہو چکا، ایران کے ساتھ پابندیوں میں نرمی پر بات کر رہے ہیں، ٹرمپ