پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز

image

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں پہلی بار جدید روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے جو میڈیکل سائنس میں جدید ترین طریقہ علاج کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس طریقہ علاج میں سرجری ڈاکٹرز خود کرتے ہیں لیکن انہیں جدید روبوٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے جس میں انتہائی باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے شامل ہیں جو جسم کے اندرونی حصوں کو واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔

ڈاکٹرز کو اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق روبوٹک سرجری پیچیدہ آپریشنز کو زیادہ درست اور کم وقت میں ممکن بناتی ہے اور انسانی ہاتھ سے ہونے والی معمولی غلطیوں کے امکانات بھی کم کر دیتی ہے۔

روبوٹک سرجری سے مریضوں کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں کم زخم، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور تیز ریکوری شامل ہیں۔

اس سہولت کے آغاز کے بعد خیبرپختونخوا کے مریض اب جدید علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں یا بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں محسوس کریں گے اور صوبے میں ہی جدید سرجری کی سہولت دستیاب ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US