ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے لبنان پر اسرائیل کے حملوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکنہ معاہدے کے عزم کی کمی کا 'خطرناک اشارہ' ہے۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی سطح پر دو ٹوک انداز میں لبنان کے معاملے کو اُجاگر کیا، لہذا اس معاملے پر کسی عذر یا پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
- ایرانی صدر کا اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- اسلام آباد مذاکرات کے لیے شہر میں سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ جاری
- برطانیہ کا لبنان کو بھی جنگ بندی معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ، وزیر اعظم کیئر سٹارمر کی متحدہ عرب امارات آمد
- اگر 'حتمی معاہدے' کی پوری طرح تعمیل نہیں ہوئی تو 'شوٹنگ' دوبارہ شروع ہو جائے گی: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
- لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کبھی امریکہ کی طرف سے نہیں کیا گیا: جے ڈی وینس
- مذاکرات کی بنیاد بننے والی تجاویز کی خلاف ورزی کے بعد بات چیت یا جنگ بندی غیرمعقول ہے: باقر قالیباف
’ایران کے ہاتھ بھی ٹریگر پر رہیں گے،‘ ایرانی صدر کا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، پاکستان کا لبنان میں تشدد روکنے کا مطالبہ