اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے کئی جنوبی مضافاتی علاقوں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق وہ حزب اللہ کے 'فوجی انفراسٹرکچر' کے خلاف مزید حملوں کا ارادہ رکھتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے مابین ثالثی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
- ایرانی صدر کا اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- اسلام آباد مذاکرات کے لیے شہر میں سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ جاری
- برطانیہ کا لبنان کو بھی جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ، وزیر اعظم کیئر سٹارمر کی متحدہ عرب امارات آمد
- اگر 'حتمی معاہدے' کی پوری طرح تعمیل نہیں ہوئی تو 'شوٹنگ' دوبارہ شروع ہو جائے گی: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
- لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کبھی امریکہ کی طرف سے نہیں کیا گیا: جے ڈی وینس
- مذاکرات کی بنیاد بننے والی تجاویز کی خلاف ورزی کے بعد بات چیت یا جنگ بندی غیرمعقول ہے: باقر قالیباف
اسرائیل کی جنوبی بیروت کے مکینوں کو انخلا کی ہدایت، شہباز شریف کی ’اسلام آباد مذاکرات‘ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مشاورت