امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
گیلپ کے تازہ سروے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد عوام جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 80 فیصد شہری امن کے حوالے سے پر امید ہیں۔
سروے کے مطابق 82 فیصد افراد کو حکومت کی جنگ بندی کوششوں کا علم ہے جبکہ 46 فیصد نے زبردست ڈیل سے متعلق اطلاعات سنی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 93 فیصد عوام پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کرتے ہیں جن میں 72 فیصد نے اس کی پرزور حمایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 80 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ جنگ بندی خطے میں امن کی طرف مثبت پیش رفت ہوگی جن میں 44 فیصد انتہائی پرامید ہیں۔