وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دستور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973 کا آئین وفاقِ پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین عوام اور ریاست کے درمیان ایک مقدس معاہدہ ہے جو حقوق و فرائض کا تعین کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور ہونے والے متفقہ آئین نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی اور یہ تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے۔ انہوں نے دستور کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں قومی یگانگت اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن رہے گا۔