اسلام آباد مذاکرات، غیر ملکی مندوبین کے لیے آن ارائیول ویزا پالیسی جاری

image

حکومت نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا آن آرائیول پالیسی جاری کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام شرکاء کو پاکستان آمد پر ویزا کی سہولت حاصل ہوگی۔

ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد ٹاکس کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دیں جبکہ ایئرپورٹس پر رہنمائی کے لیے خصوصی فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا ایران مذاکرات کے تناظر میں اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US