بین الاقوامی وفود کی آمد اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاجروں کو انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار صدر کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام حکومتی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی راول ٹاؤن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر سمیت دیگر متعلقہ حکام کی ہدایات پر یہ فیصلہ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔