اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اُنھیں مذاکرات کے لیے ہدایات دی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے منتظر ہیں، امریکہ کھلے دل سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے لیکن اگر ایران نے ’ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی‘ تو امریکہ مثبت ردعمل نہیں دے گا۔
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ
- پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے 'ویزا آن ارائیول' کا اعلان
- عالمی آبی راستوں سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیرِ خارجہ
- ایران آبنائے ہرمز کے معاملے میں 'بہت خراب کام' کر رہا ہے، یہ وہ معاہدہ نہیں جو طے ہوا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
- ایرانی صدر کا اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- صدر ٹرمپ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے 'پُرامید'
- اسلام آباد مذاکرات کے لیے شہر میں سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ جاری
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ: ’ایران خیر سگالی کا مظاہرہ کرتا ہے تو امریکہ کھلے دل سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے‘