اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اُنھیں مذاکرات کے لیے ہدایات دی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے منتظر ہیں، امریکہ کھلے دل سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی اور مذاکرات کے آغاز سے قبل ایران کے اثاثوں کی بحالی پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ
- ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ
- اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے 'ویزا آن ارائیول' کا اعلان
- عالمی آبی راستوں سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیرِ خارجہ
- ایران آبنائے ہرمز کے معاملے میں 'بہت خراب کام' کر رہا ہے، یہ وہ معاہدہ نہیں جو طے ہوا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
- صدر ٹرمپ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے 'پُرامید'
امریکی نائب صدر پاکستان روانہ، ایران کا مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ