صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنے جہازوں پر بہترین ہتھیار لاد رہے ہیں، یہاں تک کہ اس سے بھی بہترین سطح کے ہتھیار جو ہم مکمل تباہی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہمارا معاہدہ نہ ہوا تو پھر ہم ان ہتھیاروں کو استعمال کریں گے اور بہت موثر طریقے سے استعمال کریں گے۔‘ دوسری جانب جے ڈی وینس نے اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اُنھیں مذاکرات کے لیے ہدایات دی ہیں۔
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ
- ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ
- لبنان کا اسرائیلی حملے میں 13 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ
- پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے 'ویزا آن ارائیول' کا اعلان
- عالمی آبی راستوں سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیرِ خارجہ
- ایران آبنائے ہرمز کے معاملے میں 'بہت خراب کام' کر رہا ہے، یہ وہ معاہدہ نہیں جو طے ہوا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
- صدر ٹرمپ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے 'پُرامید'
امریکی نائب صدر پاکستان روانہ: اپنے جہازوں کو ’بہترین ہتھیاروں‘ سے لیس کر رہے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو انھیں استعمال کریں گے، ٹرمپ کا انتباہ