ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان کے دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایرانیوں کے لیے زندہ رہنے کی واحد وجہ مذاکرات کرنا ہے۔‘
- امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایرانی صرف اس لیے آج زندہ ہیں تاکہ مذاکرات کریں‘
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں
- ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ
- پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ’ایک کٹھن مرحلہ ہے‘ جس میں کامیابی کے لیے کوششیں کی جائیں گی
- پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ’ویزا آن ارائیول‘ کا اعلان
قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد، امریکہ سے مذاکرات سے قبل ابتدائی شرائط