اقوام متحدہ کا پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

image

اقوام متحدہ نے پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی ان اہم سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھائیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور کسی نئی محاذ آرائی سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی افہام و تفہیم اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ایک پائیدار اور جامع معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے جو خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US