ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر نشر کی ہے کہ ایرانی وفد اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات طے کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ جمعے کی شب ایرانی وفد کی آمد کے بعد اب نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل سنیچر کی سہ پہر شروع ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
- ایرانی وفد کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد سمیت پاکستان پہنچے ہیں
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے مگر اسرائیل کے ساتھ نہیں: ایرانی اوّل نائب صدر
- ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ
- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ’ایک کٹھن مرحلہ ہے‘ جس میں کامیابی کے لیے کوششیں کی جائیں گی
- لبنانی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل اور لبنان منگل کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کا آغاز کریں گے
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا امریکہ، ایران مذاکرات کا خیرمقدم
ایرانی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود