پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وفد بھی وزیراعظم سے ملا اور ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات طے کرنے کے لیے اہم ثابت ہو گی۔
- امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد سمیت پاکستان پہنچے ہیں
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے مگر اسرائیل کے ساتھ نہیں: ایرانی اوّل نائب صدر
- ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ
- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ’ایک کٹھن مرحلہ ہے‘ جس میں کامیابی کے لیے کوششیں کی جائیں گی
- لبنانی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل اور لبنان منگل کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کا آغاز کریں گے
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا امریکہ، ایران مذاکرات کا خیرمقدم
ایران اور امریکہ کے باضابطہ مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات