اسلام آباد مذاکرات: ایران کا 10 نکاتی، امریکا کا 15 نکاتی پلان کیا ہے؟

image

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور ایک جامع معاہدے کی راہیں تلاش کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بات چیت دو مختلف تجاویز کے گرد گھوم رہی ہے جن میں ایران کا 10 نکاتی اور امریکا کا 15 نکاتی فریم ورک شامل ہے۔

مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کا جوہری پروگرام ہے جہاں واشنگٹن سخت نگرانی اور یورینیم افزودگی پر پابندیوں کی یقین دہانی چاہتا ہے جبکہ تہران پرامن جوہری سرگرمیوں کے حق کو اپنی خودمختاری قرار دیتے ہوئے تسلیم کروانا چاہتا ہے۔

اقتصادی پابندیاں بھی ایک اہم مسئلہ ہیں۔ ایران عالمی پابندیوں کے فوری خاتمے اور منجمد مالی اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہےجبکہ امریکا مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی کو شرائط سے مشروط کر رہا ہے۔

اہم اسٹریٹجک گزرگاہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول بھی مذاکرات کا حساس پہلو ہے جہاں ایران اپنے کردار کے اعتراف کا خواہاں ہے جبکہ امریکا اس راستے کو مکمل طور پر کھلا رکھنے پر زور دے رہا ہے۔

علاقائی اثر و رسوخ، اتحادی گروہوں کی حمایت، امریکی افواج کی موجودگی، اور ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام بھی اہم اختلافی نکات میں شامل ہیں۔

مذاکرات کا ایک بڑا نکتہ لبنان کی صورتحال بھی ہے۔ایران کا مطالبہ ہے کہ لبنان میں فوری طور پر حملے روکے جائیں جہاں اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک دو ہزار کے قریب افراد شہید ہو چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US