پاکستان کے سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پاکستانی حکام بھی شریک ہیں۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
- امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد سمیت پاکستان پہنچے ہیں
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے مگر اسرائیل کے ساتھ نہیں: ایرانی اوّل نائب صدر
- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ’ایک کٹھن مرحلہ ہے‘ جس میں کامیابی کے لیے کوششیں کی جائیں گی
- لبنانی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل اور لبنان منگل کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کا آغاز کریں گے
امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری، پاکستانی حکام بھی شریک