پاکستان کے سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے اور ایک مختصر وقفے کے بعد بات چیت دوبارہ شروع ہو گی۔ اس سہ فریقی بات چیت میں پاکستانی حکام بھی شریک ہیں۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
- امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
- امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے مگر اسرائیل کے ساتھ نہیں: ایرانی اوّل نائب صدر
- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ’ایک کٹھن مرحلہ ہے‘ جس میں کامیابی کے لیے کوششیں کی جائیں گی
- لبنانی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل اور لبنان منگل کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کا آغاز کریں گے
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت میں مختصر وقفہ