پاکستان کے سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے دور میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد اب تکنیکی ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔
- اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستانی ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات جاری ہیں
- ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آمنے سامنے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس میں پاکستان نے ثالثی کی ہے۔ یہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کے آمنے سامنے مذاکرات ہیں۔
- مذاکرات کے پہلے دور میں دونوں فریقین نے سربراہان کی سطح پر بات چیت کی جبکہ دوسرے دور میں تکنیکی ماہرین بات چیت کر رہے ہیں
- امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں
- امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو یہ کہنا پسند ہے کہ ایران جیت رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بری طرح ہار رہا ہے
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد پوری قوت کے ساتھ ایرانی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے
ایران اور امریکہ کی تکنیکی ماہرین کی سطح پر بات چیت، آبنائے ہرمز سے ’بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام شروع‘