اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کئی گھنٹوں سے جاری ہیں۔ اس دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔
- اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات پاکستانی ثالثوں کی موجودگی میں رات گئے تک جاری ہیں
- امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے
- ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آمنے سامنے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس میں پاکستان نے ثالثی کی ہے۔ یہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کے آمنے سامنے مذاکرات ہیں۔
- مذاکرات کے پہلے دور میں دونوں فریقین نے سربراہان کی سطح پر بات چیت کی جبکہ دوسرے دور میں تکنیکی ماہرین نے تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا
- امریکی اور ایرانی وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں
- امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو یہ کہنا پسند ہے کہ ایران جیت رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بری طرح ہار رہا ہے
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد پوری قوت کے ساتھ ایرانی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے
امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات رات گئے تک جاری، تحریری مسودوں کا تبادلہ