پاکستان کی درخواست پر امریکی اور ایرانی وفود کا اتوار کو بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کی تجویز پر امریکی اور ایرانی وفود نے مذاکرات اتوار کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے براہ راست مذاکرات کے دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی اور تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا۔ دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو نہ ہو ’مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘
  • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات پاکستانی ثالثوں کی موجودگی میں رات گئے تک جاری رہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت اتوار کو بھی چند گھنٹے تک جاری رہے گی
  • کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے براہ راست مذاکرات کے دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی اور تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا
  • امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو نہ ہو ’مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘
  • امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے
  • ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آمنے سامنے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس میں پاکستان نے ثالثی کی ہے۔ یہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کے آمنے سامنے مذاکرات ہیں

پاکستان کی درخواست پر امریکی اور ایرانی وفود کا اتوار کو بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ، ایرانی میڈیا کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US