ایران اور امریکہ رات بھر جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ ایران نے امریکہ کی شرائط ماننے سے انکار کیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ نہیں ہو سکا۔ 16 گھنٹے طویل اِن مذاکرات کے دوران کئی ادوار ہوئے جس دوران تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا۔
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود معاہدہ نہیں ہو سکا ہے
  • اِن تاریخی براہ راست مذاکرات کے دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی اور تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا
  • امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو نہ ہو ’مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘
  • امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے

ایران اور امریکہ رات بھر جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود معاہدے پر پہنچنے میں ناکام


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US