امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ ایران نے امریکہ کی شرائط ماننے سے انکار کیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ نہیں ہو سکا۔ 21 گھنٹے طویل اِن مذاکرات کے دوران کئی ادوار ہوئے جس دوران تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا۔
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود معاہدہ نہیں ہو سکا ہے
- اِن تاریخی براہ راست مذاکرات کے دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی اور تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا
- ہم نے کافی لچک کا مظاہرہ کیا لیکن افسوس کہ کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی: جے ڈی وینس
- امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو نہ ہو ’مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘
- امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے
21 گھنٹے کی بات چیت کے بعد امریکی نائب صدر اسلام آباد سے روانہ: معاہدہ نہ ہونا امریکہ کے لیے اتنی بری خبر نہیں جتنی ایران کے لیے ہے، جے ڈی وینس