آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلیے ایکس چیٹ نامی نئی ایپ تیار

image

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے 'ایکس چیٹ' نامی نئی ایپ لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ایپ مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر نہ ہی اشتہارات دکھائے جائیں گے اور نہ ہی صارفین کی کسی قسم کی ٹریکنگ کی جائے گی۔

اس نئی ایپ میں صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے ساتھ ساتھ دستاویزات بھیجنے، گروپ چیٹس بنانے اور اپنے پیغامات کو ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

ایپ کے شیئر کردہ اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا انٹرفیس انتہائی سادہ رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنی ایکٹیو چیٹس دیکھنے اور استعمال کرنے میں آسانی رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US