جوہری مسئلے کے علاوہ ایران سے زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کی جلد ناکہ بندی کرے گی: ٹرمپ

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ملاقات اچھی رہی، زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، لیکن واحد نکتہ جو حقیقت میں اہم تھا، جوہری معاملہ، اس پر اتفاق نہیں ہوا۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں تمام جہازوں کی ناکہ بندی شروع کرنے جا رہا ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی ان تمام جہازوں کی 'ناکہ بندی' شروع کرے گا جو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کریں گے۔
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود معاہدہ نہیں ہو سکا ہے
  • ایرانی حکام کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • ایران کا مذاکرات میں جزوی پیش رفت کا دعویٰ: ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • محض ایک ملاقات میں کسی کو معاہدہ طے پانے کی توقع نہیں تھی، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان
  • پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا، امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنا عزم جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار
  • تاحال مذاکرات کے اگلے دور کے وقت، مقام اور طریقۂ کار کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایرانی میڈیا

جوہری مسئلے کے علاوہ ایران سے زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کی جلد ناکہ بندی کرے گی: ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US