پاکستان اور جاپان کے وزرائے اعظم شہباز شریف اور شگیرو ایشیبا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاپانی وزیراعظم نے جنگ بندی کے فروغ اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی سلامتی کے لیے سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل انتہائی اہم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی وزیراعظم کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔