رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے نئے دور کا امکان ہے، اس پر ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ادھر ایک انٹرویو میں امریکی نائب صدر نے سنیچر کے روزر پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم اُن کے مطابق ایران کو لچک دکھانا ہوگی اور اُن ’اہم نکات‘ کو تسلیم کرنا ہوگا جن کا امریکہ مطالبہ کر رہا ہے۔
- ایران ڈیل کے لیے بیتاب ہے، آج ہی 'متعلقہ افراد' کی کال موصول ہوئی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
- جے ڈی وینس کی اسلام آباد مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق: 'اب ایران کو لچک دکھانا ہوگی اور امریکی مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے'
- کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حق حاصل نہیں، اقوامِ متحدہ
- حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنانی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات مسترد کر دیے
- ایرانی بحریہ کے جہاز ناکہ بندی کے قریب آئے تو تباہ کر دیے جائیں گے: ٹرمپ
- امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات حل کروانے کی کوششیں جاری ہیں: شہباز شریف
- روس امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی صورت میں افزودہ یورینیم وصول کرنے کے لیے تیار ہے: کریملن
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے امکان کی رپورٹس، تیل کی قیمتوں میں کمی