ملک بھر میں آج سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کا امکان ہے، جو آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق زیرِ سمندر سب میرین کیبل کی مرمت اور فالٹ ریپئر کا کام شروع کیا جا رہا ہےجس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق سب میرین انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا شیڈول 14 اپریل سے 20 اپریل تک مقرر کیا گیا ہے اور اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر رہنے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریپئر اور مینٹیننس کام پہلے سے شیڈول تھا اور اسے انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس دوران ملک بھر میں فری لانسرز، آئی ٹی کمپنیز اور عام صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔