اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام لکھے گئے خط میں امریکی ناکہ بندی کو ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین اور کویت جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ ادا کریں۔
- اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کو خود مختاری کی ’سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے
- جنگ کے دوران پہنچنے والے نقصان پر ایران کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ
- امریکہ اور ایران کا بالمشافہ مذاکرات کے ایک اور دور پر غور: رپورٹس
- ایران نے جوہری سرگرمیاں پانچ سال تک معطل کرنے کی تجویز دے دی: رپورٹ
- لبنان اور اسرائیل میں مذاکرات آج واشنگٹن میں ہو رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوں گے
ایران کا خلیجی ریاستوں سے جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ: ’امریکی ناکہ بندی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،‘ ایران