امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ’کوئی چھوٹا معاہدہ نہیں، بلکہ بہت بڑی بارگین کرنا چاہتے ہیں‘ اور اگر ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کا وعدہ کرے تو یقینی بنائیں گے کہ وہ معاشی طور پر خوشحال ہو۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے اور ایران بہت شدت سے کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہشمند ہے۔
- ٹرمپ ایران کے ساتھ ’کوئی چھوٹا معاہدہ نہیں، بلکہ بہت بڑی بارگین‘ کرنا چاہتے ہیں: نائب صدر جے ڈی وینس
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے اور ایران بہت شدت سے کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہشمند ہے
- ٹرمپ کا پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ: ’ایران سے اگلے دو روز میں مذاکرات ہو سکتے ہیں‘
- دس ہزار اہلکاروں اور درجنوں جنگی جہازوں کی مدد سے امریکہ نے سمندر کے راستے ایرانی تجارت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے: سینٹ کام
- امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت ’نتیجہ خیز‘ رہی، مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: لبنانی سفیر
ایران کے ساتھ چھوٹا معاہدہ نہیں چاہتے، جوہری ہتھیار نہ بنانے کا وعدہ کریں تو یقینی بنائیں گے کہ ایران معاشی طور پر خوشحال ہو: جے ڈی وینس