مینگرووز بحالی کے لیے اہم اقدام، الماس کاسمانی کے پی ٹی کی سفیر مقرر

image

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ساحلی مینگرووز کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے معروف ماحولیاتی کارکن الماس کاسمانی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی سفیر مقرر کر دیا۔ اس موقع پر انہیں تعریفی سند اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الماس کاسمانی کی جانب سے اب تک 4 ہزار مینگرووز کی بحالی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جبکہ ان کا ایک لاکھ مینگرووز لگانے کا ہدف ماحولیاتی بہتری کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں شجرکاری، مینگرووز کی بحالی اور ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ نوجوانوں کی شمولیت سے ماحول دوست سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق بلیو اکانومی اور آبی وسائل کے پائیدار استعمال میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، اور ان اقدامات سے ساحلی علاقوں میں مثبت ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے سامنے آئیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US