اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے کردار کو سراہا

image

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

انتونیو گوتریس نے اس موقع پر پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US