خیبر پختونخوا: باپردہ خواتین سے اب مرد اہلکار بیانات نہیں لے سکیں گے

image

خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین سے متعلق کیسز کے لیے صرف خواتین افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق باپردہ خواتین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے مرد اہلکاروں کی تعیناتی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اس فیصلے کا اطلاق پشاور میں کیا جائے گا جبکہ بعدازاں اسے پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تحصیلدار سطح پر دو خواتین افسران کو اہلِ کمیشن کے طور پر تعینات بھی کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US