متحدہ عرب امارات نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 1200 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کو مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا، جبکہ مزید پاکستانیوں کو بھی واپس بھجوانے کی تیاری جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی، ویزہ مسائل اور دیگر قانونی وجوہات کی بنیاد پر کی گئی۔ وطن واپس پہنچنے والے افراد کی اسکریننگ اور قانونی کارروائی متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک سفر سے قبل مکمل دستاویزات اور قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔