وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

image

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر احمد فاروق نے کیا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان سے دوطرفہ ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US