آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے ہیں۔
یہ دورہ خطے میں جاری ثالثی اور سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران پاکستانی وفد ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کرے گا جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کی تفصیلات اور نتائج دورے کے اختتام پر جاری کیے جائیں گے۔