مولانا فضل الرحمان نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، جس میں ایران-امریکا کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے جنگی حالات میں پاکستان کے جاندار اور متوازن مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اہم عالمی معاملات میں مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں مستقل امن کے قیام پر زور دیا، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے اور ایک مضبوط اسلامی بلاک کے قیام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔