پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر گذشتہ شب ایران پہنچے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف تین ممالک کے دورے پر ہیں۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو آج لبنان کے صدر جوزف عون سے گفتگو کریں گے۔
- لبنان کے صدارتی دفتر کے اہلکار نے اسرائیل کے ساتھ آئندہ مذاکرات سے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر شکوک کا اظہار کیا
- امریکی سینیٹ نے دو ایسی قراردادیں مسترد کی ہیں جن کا مقصد اسرائیل کو تقریباً 45 کروڑ ڈالر مالیت کے بموں اور بلڈوزروں کی فروخت روکنا تھا
- امریکی سٹاک مارکیٹس نے بدھ کے روز نئی ریکارڈ سطحیں حاصل کیں۔ سرمایہ کاروں کی توجہ مذاکرات کے تسلسل اور ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے ممکنہ خاتمے پر رہی۔
- امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور انھیں ’امن کوششوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا‘ ہے۔ جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران کا دورہ کیا ہے
- وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اگر ایران سے دوبارہ مذاکرات ہوئے تو ’اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہوں گے‘
ایران، امریکہ مذاکرات: پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری، نیتن یاہو کی لبنانی صدر سے بات چیت کا امکان