شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

image

ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرنے کے باعث طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب تقریباً 20 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ مجموعی پیداوار 14 ہزار 274 میگا واٹ ہے۔

بجلی کی پیداوار میں تھرمل پاور کا حصہ 7 ہزار 814، نیوکلیئر 2 ہزار 890، پن بجلی 1 ہزار 530، ونڈ انرجی 1 ہزار 490، سولر 450 اور بگاس پاور پلانٹس 100 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

بجلی کی شدید کمی کے باعث شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US