لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے معذرت کر لی

image

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے طویل عرصے سے جاری بحران پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم موجودہ علاقائی صورتحال نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس پر مبنی بجلی کی پیداوار میں 2,500 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوا ہے جس کی بڑی وجہ ایران–امریکا کشیدگی کے باعث گیس کی سپلائی میں رکاوٹیں ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق پانی کی کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں بھی 1,530 میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے مجموعی بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لیے متبادل ذرائع توانائی اور نظام کی بہتری پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US