ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے ابتدائی ایران، امریکہ معاہدے کا حصہ تھی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہے اور اگر یہ معاہدہ اسلام آباد میں ہوتا ہے تو شاید وہ خود پاکستان کا دورہ کریں گے۔
- لبنان اور اسرائیل میں دس روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے ابتدائی ایران، امریکہ معاہدے کا حصہ تھی
- صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہے
- ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ، ایران معاہدہ اسلام آباد میں ہوتا ہے تو شاید وہ خود پاکستان کا دورہ کریں گے
- وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بی بی سی اُردو کو بتایا ہے کہ فی الوقت کسی بھی پاکستانی نمائندے کا امریکہ کا دورہ طے نہیں ہے
- اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ: شہر کے اطراف بس اڈے بند کرنے کے احکامات جبکہ پنجاب سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی
اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز: ’اگر معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں ہوئے تو شاید میں پاکستان جاؤں،‘ ٹرمپ