آبنائے ہرمز میں عسکری کشیدگی اور رکاوٹوں سے مسائل بڑھیں گے، عاصم افتخار

image

پاکستان نے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز توانائی اور اشیاء کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی بین الاقوامی گزرگاہ ہے، جس کی موجودہ صورتحال پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے معاشی اور تجارتی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا، لہٰذا کسی بھی بحث یا انتظام میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US