ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے مکمل حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے آبنائے ہرمز سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کو دیے گئے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکا مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہے جبکہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی دفاعی نظام اور لانچر امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔
مشیر سپریم لیڈر کے مطابق اگر ایران کی بحری طاقت کمزور ہوتی تو امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم ترین راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس سے متعلق کسی بھی کشیدگی پر عالمی منڈیوں میں فوری ردعمل سامنے آتا ہے۔