امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہے۔‘اس سے قبل بیان میں حزب اللہ پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی پابندی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
- اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے بعد بیدخل ہونے والے لبنانی شہریوں کی گھروں کو واپسی جاری ہے
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں،آج کا دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے
- امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی اطلاعات اور ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں
- ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے امریکی مطالبے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اگر اسلام آباد میں کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو 'میں شاید خود چلا جاؤں۔'
- آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے برطانیہ اور فرانس کی میزبانی میں اجلاس آج ہو گا
جنگ بندی کے بعد بیدخل ہونے والے لبنانی شہریوں کی گھروں کو واپسی: ’یہ لبنان کے لیے تاریخی دن ہے‘، ٹرمپ