سوشل میڈیا پر اس وقت بڑے پیمانے پر پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو عالمی سطح پر امن کے قیام میں کردار ادا کرنے کے باعث نوبل امن انعام کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کروانے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جس میں جنرل عاصم منیر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ بعض تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ممکنہ طور پر نوبل امن انعام کا امیدوار قرار دیا۔
حالیہ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بھی پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں سفارتی کوششیں کیں، اور جنرل عاصم منیر نے پسِ پردہ رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، جس سے مذاکرات کا عمل ممکن ہوا۔
البتہ اس پیشرفت پر بھارتی میڈیا میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ جیسے عالمی رہنماؤں کے بیانات اور کردار کو بھی اس تناظر میں زیرِ بحث لایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا بھارت کے پرانے دوست تھے اور اس منظر نامے میں جو کردار پاکستان نے ادا کیا وہ دراصل بھارت کو ادا کرنا چاہیے تھا البتہ مودی کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت کا عالمی منظر نامے میں کوئی کردار نہیں۔