پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر نے خطے کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مبینہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کرلیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی پرچم والا آئل ٹینکر ”شالامار“ کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزر گیا ہے، جس میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے۔
یہ ٹینکر ابوظبی سے روانہ ہوا تھا اور اس کا اگلا پڑاؤ کراچی بندرگاہ ہے، جہاں اس کی آمد 19 اپریل کو متوقع ہے۔
ادھر عالمی توانائی ایجنسی (IEA) نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی مکمل بحالی میں تقریباً دو سال لگ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں بحالی کی رفتار مختلف ہوگی، جبکہ عراق کو اپنی تیل پیداوار بحال کرنے میں دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوسکتا ہے۔