ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید اور پاکستان کا شکریہ، ’امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بھی کھلی نہیں رہے گی‘، قالیباف

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی معاہدے تک نافذ رہے گی۔ ادھر ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہ سکتی۔
  • ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے ’مکمل طور پر کھلی‘ ہے۔ تاہم جہازرانی پر نظر رکھنے والے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ درحقیقت بہت کم بحری جہازوں نے اس راستے سے گزر کیا ہے۔
  • امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی معاہدے تک نافذ رہے گی
  • امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی اطلاعات اور ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں
  • ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہ سکتی۔
  • ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی
  • اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوا جس کے بعد بیروت میں خوشی کے مظاہرے اور آتش بازی دیکھی گئی
  • چھ ہفتوں پر محیط اس تنازع کے دوران لبنان میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہر پانچ میں سے ایک شخص بے گھر ہوا ہے
  • اسرائیل کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اس کے دو شہری اور 13 فوجی مارے گئے ہیں

ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید اور پاکستان کا شکریہ، ’امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بھی کھلی نہیں رہے گی‘، قالیباف


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US