آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، امریکہ کی ممالک کو مزید ایک ماہ کے لیے روسی تیل خریدنے کی اجازت

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جمعے کو ایرانی وزیر خارجہ کے اس اعلان کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 98 ڈالر سے کم ہو کر 88 پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے اس چھوٹ میں توسیع کی ہے جس کے تحت ممالک کو تقریباً مزید ایک ماہ کے لیے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ایران کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔
  • امریکہ کی مزید ایک ماہ کے لیے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت
  • ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے ’مکمل طور پر کھلی‘ ہے۔ تاہم جہازرانی پر نظر رکھنے والے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ درحقیقت بہت کم بحری جہازوں نے اس راستے سے گزر کیا ہے۔
  • امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی معاہدے تک نافذ رہے گی
  • امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی اطلاعات اور ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں
  • ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہ سکتی۔

آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، امریکہ کی ممالک کو مزید ایک ماہ کے لیے روسی تیل خریدنے کی اجازت


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US